0

آئین کو ‘دوبارہ تحریر کرنا، تباہ کرنا’ بی جے پی-آر ایس ایس کا منصوبہ، ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس

کھڑگے نے کہا، ’’کوئی انتخابات نہیں ہوں گے، یا محض دکھاوے کے لیے انتخابات کرائے جایا کریں گے۔ اداروں کی آزادی کم ہو جائے گی۔ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے گی۔ آر ایس ایس اور بی جے پی ہمارے سیکولر تانے بانے اور تنوع میں اتحاد کو تباہ کر دیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کانگریس ‘سنگھ پریوار’ کے ان ’منفی مقاصد‘ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ کانگریس سربراہ نے کہا، ’’انصاف، مساوات اور آزادی آئین کے مضبوط ستون ہیں اور ان اصولوں میں کوئی بھی تبدیلی بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر اور ہمارے قابل احترام بانیوں کے تصور کردہ ہندوستان کی توہین ہوگی۔‘‘

#آئین #کو #دوبارہ #تحریر #کرنا #تباہ #کرنا #بی #جے #پیآر #ایس #ایس #کا #منصوبہ #ہم #کامیاب #نہیں #ہونے #دیں #گے #کانگریس