امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے کئی سینٹرز کل یعنی 11 مارچ بروز پیر کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم چاند دیکھ کر روزہ رکھنے والے مساجد کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔
امریکا اور کینیڈا میں مختلف مسلم تنظیمیں چاند دیکھنے کا اہتمام کرتی ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان مساجد سے کرایا جاتا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : سب سے طویل اور مختصر وقت کا روزہ کس ملک میں ہو گا
خیال رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے 2 فلکیاتی ماہرین نے آج (10 مارچ) رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی ایک پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔
تاہم دنیا کے متعدد ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ آج بروز اتوار صرف بحرالکاہل کے جزائر میں چاند نظر آئے گا اس کے علاوہ کسی ملک میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات کی پیش گوئی
یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
#اج #کن #کن #ممالک #میں #رمضان #کا #چاند #نظر #انے #کا #امکان #ہے