ابوظہبی ٹریفک پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات سڑکوں پر طلبہ کو اتارنے کے لیے جہاں بھی اسکول بسوں کو روکیں گے ان بسوں سے فاصلہ رکھا جائے، جبکہ اس معاملے کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس کے کیپٹن مرشد علی المرار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلبہ بس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کرنا تمام افراد کا اخلاقی فرض ہے۔
ابوظہبی پولیس نے سکول بس ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جس جگہ بھی طلبہ کو اتارنے اور سوار کرانے کے لیے رکیں ’سٹاپ‘ لیور کھول دیں تاکہ بس کے پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور وں کو آگاہی مل سکے۔
ابوظہبی پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ سڑک پر جب اسکول بس پر ’سٹاپ‘ کا سگنل لگا کر کھڑی ہو اس سے پانچ میٹر دور ی اختیار کی جائے۔
اگر کسی ڈرائیور نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا علاوہ ازیں 10 ٹریفک پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے۔اس حوالے سے تمام گاڑیوں کی نگرانی الیکٹرانک اور جدید سسٹم کے تحت کی جائے گی۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق ہائی ویز اور بڑی و اہم سڑکوں پر اس حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
Comments
#ابوظہبی #ٹریفک #پولیس #نے #انتباہ #جاری #کردیا