0

اتحادی حکومت بننے کی امید ، پیپلزپارٹی کا بڑا یو ٹرن –

  • February 12, 2024

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا اور کہا حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت بننے کی امید پر پیپلزپارٹی نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کو واضح احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں پی پی قیادت نے کہا ہے کہ
حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے اور ن لیگ بارے رواداری، شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

پی پی رہنماوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت بننے سے قبل ن لیگ سے دوطرفہ تعلقات بہتر کئے جائیں۔

پی پی قیادت نے سنیئر رہنما کی لاہور میں پریس کانفرنس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ن لیگ کے بارے میں سخت الفاظ کےاستعمال پر پی پی رہنما کو جھاڑ پلائی گئی۔

زرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو ن لیگ بارے محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کردی۔

آصف زرداری نے انتخابی مہم بارے بلاول بھٹو سے اظہار ناراضگی کیا تھا، آصف زرداری سخت زبان کے استعمال پر بلاول بھٹو سے ناراض تھے، بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کےدوران ن لیگی قیادت پر شدید تنقید کی تھی۔

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو ن لیگ سے معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی اورآصف زرداری کی ہدایت پر بلاول بھٹو نےشہباز شریف کا استقبال کیا۔

Comments


#اتحادی #حکومت #بننے #کی #امید #پیپلزپارٹی #کا #بڑا #یو #ٹرن