آج اتراکھنڈ اسمبلی میں یو سی سی بل پر زوردار بحث ہوئی۔ حزب مخالف لیڈر یشپال آریہ نے تو یہاں تک کہا کہ یو سی سی کے نام پر ریاستی حکومت اجلاس کو خصوصی اجلاس کی شکل دے رہی ہے جو کہ اصولوں کے خلاف ہے۔ حالانکہ اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے اراکین اسمبلی کو جو نوٹس ملا ہے اس میں صاف لکھا گیا ہے کہ 5 ستمبر 2023 کو ختم ہوئے اجلاس کو ااگے بڑھایا گیا ہے۔ یو سی سی بل پر بحث کے دوران انھوں نے اس کی خامیوں اور پیچیدگیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ حالانکہ ایوان میں حکمراں طبقہ کی مضبوط موجودگی کے سبب یہ بل صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔
#اتراکھنڈ #اسمبلی #میں #یونیفارم #سول #کوڈ #بل #پر #ہوئی #زوردار #بحث #لیکن #صوتی #ووٹوں #سے #ہوا #منظور