بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم ’شیطان‘ نے اوپننگ ویک اینڈ میں شاندار کمائی کے بعد اعزاز اپنے نام کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اجے دیوگن، آر مادھون اور جیوتیکا اسٹارر ہارر فلم شیطان کو 8 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیطان نے ریلیز کے پہلے دن بھارت میں 14.5 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ اس فلم نے ویک اینڈ اوپننگ میں زیادہ بزنس کرتے ہوئے فائٹر کر پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی
فلم کے پہلے دن کا بزنس 14.75 کروڑ روپے رہا جس کے بعد ویک اینڈ پر مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، ہفتہ کے روز اس فلم نے 18.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ صرف اتوار کے روز اس فلم نے 21 کرورڑ کا بزنس کیا ہے۔
واضح رہے کہ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم شیطان میں جانکی بودی والا ودیگر بھی شامل ہیں۔
اجے دیوگن نے آخری بار اداکارہ تبو کے ساتھ فلم ’بھولا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس نے پہلے دن باکس آفس پر 11 کروڑ کمائے تھے جبکہ فلم 90 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
اجے دیوگن کی فلم دریشم ٹو نے 239 کروڑ کا بزنس کیا تھا جسے باکس آفس پر ہٹ قرار دیا گیا تھا۔
Comments
#اجے #دیوگن #کی #فلم #شیطان #کے #نام #بڑا #اعزاز