0

الیکشن میں ناکامی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق مستعفی ہوگئے

  • February 12, 2024

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی الیکشن میں ناکامی پر پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں میں نے امیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئی پی پی کی سربراہی سے بھی مستعفی

انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج ہی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔


#الیکشن #میں #ناکامی #امیر #جماعت #اسلامی #سراج #الحق #مستعفی #ہوگئے