0

الیکشن 2024 پاکستان، سندھ اسمبلی کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

پی ایس 10 لاڑکانہ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی فریال تالپور 897 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے کفایت اللہ 230 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 25 سکھر فور

پی ایس 25 سکھر فور کے 23 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ 11545 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے امیر بخش 4533 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 23 سکھر ٹو

پی ایس 23 سکھر ٹو کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ 950 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جی ڈی اے کے فقیر عنایت 402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 24 سکھر

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 24 سکھر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حمتی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید فرخ شاہ 750 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، آزاد امیدوار مبین جتوئی 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 01 جیکب آباد ون

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 01 جیکب آباد ون کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے شیئر محمد مغیری 518 ووٹ لے کر آگے ہیں، آزاد امیدوار عبدالرزق کھوسو 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 102 کراچی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 102 کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عامر صدیقی 309 ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلزپارٹی کی عقربہ فاطمہ 213 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 124 کراچی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 124 کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالباسط 300 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی محمد فیضان 100 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 125 کراچی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 125کراچی کے 34 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار سید محمد نقی 9722 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فوزیہ صدیقی 8153 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 26 خیرپور

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 26 خیرپور کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید قائم علی شاہ  169 ووٹ لے کر آگے، جی ڈی اے کے امام بخش 29 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 60 حیدرآباد

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد سے پیپلزپارٹی کے رہنما جام خان شورو کامیاب ہوگئے انہوں نے 38693 ووٹ حاصل کیے جبکہ جی ڈی اے کے ایاز لطیف  7369 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی ایس 61 حیدرآباد

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کی نشست پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے جیت لی ہے، شرجیل میمن نے 63756 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جے یو آئی کے سعید احمد تالپور 11889 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی ایس 68 بدین 

پی ایس 68 بدین کے 54 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار محمد ہالیپوتہ 28700 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے امیدوار منصور علی نظامانی 5900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی ایس 111 کیماڑی

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کیماڑی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 237 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے غلام مصطفیٰ 98 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 70 بدین 3

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 بدین 3 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارباب امان اللہ 639 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے کے حسنین علی مرزا 12 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 77 جامشورو 

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی 7 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 24 سکھر

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 24 سکھر  کے 8 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید فرخ شاہ 7100 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار صفیہ بلوچ 2154 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 76 ٹھٹھہ

پی ایس 76 ٹھٹھہ کے 31 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن 9120 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار الطاف حسین 1120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی ایس 75 ٹھٹھہ

 سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 75 ٹھٹھہ کے 26 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ریاض حسین 11303 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سید امجد 425 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 83 دادو

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو کے 23 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار سید صالح شاہ جیلانی 4280 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار امداد حسین 2911 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 82 دادو

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 82 دادو کے 16 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار مجیب الحق 2326 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار عاشق علی 1034 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 81 دادو

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 81 دادو کے 12 بولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار فیاض بٹ 4865 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار لیاقت علی جتوئی 4835 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 49 عمر کوٹ

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 49 عمر کوٹ کے 61 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار سید سردار علی شاہ 26178 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار  خضر حیات 7938 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 50 عمر کوٹ 

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 50 عمر کوٹ کے 50 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار سید امیر علی شاہ 25192 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار غلام نبی 5014 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 4 کشمور 

حلقہ پی ایس 4 کشمور کے 29 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار عبدالرؤف کھوسو 15165 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار میر غالب حسین 2838 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 21 گھوٹکی

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 21 گھوٹکی کے 108 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی کے امیدوار علی نواز خان 42845 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار غلام علی عباس 13909 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 38 بینظیر آباد

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 38 بینطیر آباد کے 26 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار غلام قادر 9055 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدواار سید زین العابدین 7478 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

 

Comments


#الیکشن #پاکستان #سندھ #اسمبلی #کے #غیر #حتمی #غیر #سرکاری #نتائج