0

الیکشن 2024 پاکستان، سندھ اسمبلی کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

Share

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

پی ایس 10 لاڑکانہ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی فریال تالپور 897 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے کفایت اللہ 230 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 25 سکھر فور

پی ایس 25 سکھر فور کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ناصر شاہ 1140 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی کے امیر بخش 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 23 سکھر ٹو

پی ایس 23 سکھر ٹو کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ 950 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جی ڈی اے کے فقیر عنایت 402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 24 سکھر

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 24 سکھر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حمتی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید فرخ شاہ 750 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، آزاد امیدوار مبین جتوئی 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 01 جیکب آباد ون

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 01 جیکب آباد ون کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے شیئر محمد مغیری 518 ووٹ لے کر آگے ہیں، آزاد امیدوار عبدالرزق کھوسو 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 102 کراچی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 102 کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عامر صدیقی 309 ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلزپارٹی کی عقربہ فاطمہ 213 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 124 کراچی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 124 کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالباسط 300 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی محمد فیضان 100 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 26 خیرپور

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 26 خیرپور کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید قائم علی شاہ  169 ووٹ لے کر آگے، جی ڈی اے کے امام بخش 29 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 60 حیدرآباد

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی  کے جام خان شورو 194 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے ایاز للطیف 91 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 111 کیماڑی

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کیماڑی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 237 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے غلام مصطفیٰ 98 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 70 بدین 3

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 بدین 3 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارباب امان اللہ 639 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جی ڈی اے کے حسنین علی مرزا 12 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

 

 

 

 

Comments


#الیکشن #پاکستان #سندھ #اسمبلی #کے #غیر #حتمی #غیر #سرکاری #نتائج