0

الیکٹورل بانڈ کی مکمل جانکاری ایس بی آئی کو دینی ہی ہوگی! سپریم کورٹ نے 21 مارچ تک دیا وقت

الیکٹورل بانڈ معاملے پر سماعت ختم ہونے کے بعد سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایس بی آئی سوال کیا کہ آخر الیکٹورل بانڈ سے جڑی جانکاری میں ہر ایک بانڈ پر نمبر کیوں نہیں ہے۔ عدالت نے ایس بی آئی سے سخت لہجے میں کہا کہ وہ اس کا انکشاف کرے۔ پرشانت بھوشن نے اس بات پر بھی مہر لگائی کہ ایس بی آئی کو 21 مارچ کو شام 5 بجے تک اس سلسلے میں ایک حلف نامہ بھی داخل کرنا ہوگا۔

#الیکٹورل #بانڈ #کی #مکمل #جانکاری #ایس #بی #ائی #کو #دینی #ہی #ہوگی #سپریم #کورٹ #نے #مارچ #تک #دیا #وقت