0

امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں کتائب حزب اللہ کے سینئر کمانڈر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ ہونے والے حزب اللہ کمانڈر امریکی فورسز پر حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

امریکی فوج کی جانب سے ٹاگٹ کئے گئے حزب اللہ کے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جبکہ کہا گیا ہے کہ حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کے اشارے نہیں ملے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جو ہماری افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع سے بتایا کہ حملے میں حزب اللہ کمانڈر ابو باقر السعدی جاں بحق ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو مشرقی بغداد میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

Comments


#امریکی #ڈرون #حملے #میں #حزب #اللہ #کے #سینئر #کمانڈر #جاں #بحق