اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے اگلے عام انتخابات سے ایک روز قبل مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کیلئے اربوں روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی ہے۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پررواں مالی سال کے دوران ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر اقدامات کیلئے 10 ارب روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔
علاوہ ازیں یہ فنڈز قومی اہمیت کے معلوماتی ڈھانچہ کو ممکنہ سائبرحملوں اوراسے ہرقسم کے سکیورٹی بریچ سے بچانے کیلئے تکنیکی صلاحیتوں اوراستعداد میں بہتری کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس میں سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پراڈکشن لیز کی ری گرانٹ سے متعلق وزارت پیٹرولیم کی سمری کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بلوچستان کی حکومت نے اس تجویز کی تائید کی جس کے بعد ای سی سی نے سمری کی منظوری دیدی۔ وزارت بحری امورکی سمری پرای سی سی نے پاکستان فش انسپیکشن اینڈکوالٹی کنٹرول رولز 1998کے تحت سرٹیفکیٹ آف کوالٹی اینڈ اوریجن و دیگر سرٹیفکیٹس کی نظرثانی شدہ فیس کی منظوری بھی دیدی ہے۔
ای سی سی نے وزارت کو اس ضمن میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی سمری پرای سی سی نے کسان پیکج کے تحت فارم میکنائزیشن سکیم میں توسیع کی تجویز کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے ربیع سیزن 2023-24 کیلئے یوریا کی ضروریات سے متعلق ای سی سی کے فیصلہ پر نظرثانی سے متعلق سمری پیش کی گئی ای سی سی نے سمری کی منظوری دیدی ہے۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ اس میں سبسڈی کاعنصرشامل نہیں ہوگاای سی سی نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 کے مطابق موجودہ اوربراون فیلڈریفائنریز کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈیڈ آف سیٹلمنٹ سے متعلق سمری کاجائزہ لیا اور نوٹ کیاکہ وزارت خزانہ کی جانب سے تصفیہ کیلئے جوتجویز دی گئی ہے وہ مناسب ہے اور پیٹرولیم ڈویژن نجی پارٹی کو اس حوالہ سے پیشکش کرسکتی ہے۔
ای سی سی کے اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزراورایگری ٹیک کوگیس وآرایل این جی کی فراہمی سے متعلق سمری کی منظوری دیدی گئی، علاوہ ازیں میسرز یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے موہرفیلڈ سے سوئی سدرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق سمری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
#انتخابات #سے #ایک #روز #قبل #مختلف #وزارتوں #کیلئے #اربوں #روپے #کی #ٹیکنیکل #سپلیمنٹری #گرانٹس #منظور