واضح رہے کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے کہا ہے کہ ’’ اگر آئین میں تبدیلی کرنی ہے تو پارلیمنٹ کی موجودہ اکثریت کے ساتھ یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر ہم سوچتے ہیں کہ یہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ لوک سبھا میں کانگریس نہیں ہے اور مودی کے پاس لوک سبھ میں دو تہائی اکثریت ہے تو یہ ممکن نہیں ہے۔ آئین کو تبدیل کرنے کے لیے لوک سبھا و راجیہ سبھا میں اکثریت کے ساتھ دو تہائی ریاستوں میں بھی جیت حاصل کرنی ضروری ہے۔‘‘ ہیگڑے نے مزید کہا ہے کہ ’’مودی نے کہا ہے کہ ’اب کی بار 400 پار‘ 400 پا کیوں؟ لوک سبھا میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے لیکن راجیہ سبھا میں نہیں ہے۔ ریاستی حکومتوں میں ہمارے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے۔‘‘ اننت کمار کا ہیگڈے نے مزید کہا تھا کہ ’’اگر کانگریس کی تعداد بڑھتی ہے تو بی جے پی حکومت کے ذریعے کی گئی آئین میں تبدیلی راجیہ سبھا سے منظور نہیں ہوگا۔‘‘
#اننت #ہیگڑے #کے #بیان #پر #چندرشیکھر #ازاد #کا #سخت #ردعمل #کہا #مودی #جی #یاد #رکھئے