0

انڈر-19 ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 254 کا ہدف

  • February 11, 2024

دونوں ٹیمیں بینونی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: کرک انفو)

دونوں ٹیمیں بینونی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: کرک انفو)

آسٹریلیا نے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیدیا۔

بینونی میں کھیلے جارہے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بناسکی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، سیم کونسٹاس صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ہیو ویبگن اور ہیری ڈکسن نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ہیو ویبگن 48 جبکہ اور ہرجاس سنگھ 55 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

ہیری ڈکسن 42 جبکہ ریان ہکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں راف میک ملن 2، چارلی اینڈرسن 13 رنز بناسکے، میچ کے اختتامی لمحات میں اولیور پیک ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، نمن تیواری نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے بھارت کیخلاف کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان اودے سہارن نے کہا کہ تاریخی موقع ہے، میچ میں جیت حاصل کرکے قومی ٹیم جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ہیو ویبگن، ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس، اولیور پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر

بھارت کا اسکواڈ

کپتان اودے سہارن، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے

واضح رہے کہ بھارت نے 5 بار انڈر-19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 3 دفعہ فتح رہی ہے۔


#انڈر19 #ورلڈکپ #فائنل #اسٹریلیا #کا #بھارت #کو #جیت #کیلئے #کا #ہدف