0

اڈیشہ میں نوین پٹنائک اور نریندر مودی کی شراکت والی حکومت، جس سے کانگریس پارٹی لڑ رہی ہے: راہل گاندھی

انہوں نے مزید لکھا، ’’اڈیشہ کے 30 لاکھ سے زیادہ نوجوان نوکریوں کی تلاش میں دوسری ریاستوں میں بھٹک رہے ہیں اور مودی دوست نوین پٹنائک کی سرپرستی میں باہر سے آئے ہوئے 30 ارب پتی صنعت کار ریاست کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ کانگریس کے ذریعہ بنائے گئے ملک کے بڑے پی ایس یوز بشمول ریل، سیل، پورٹ، ایئرپورٹ وغیرہ آج مودی کی ‘متر نیتی’ کی وجہ سے فروخت ہو رہے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہماری ترجیح جی ایس ٹی میں اصلاحات کر کے چھوٹی صنعتوں کے لیے نیا معاشی ماڈل تیار کرنا، اندھی نجکاری کو روک کر پی ایس یوز کو بحال کرنا اور خالی سرکاری آسامیوں کو پر کرنا ہے۔ کانگریس کا یہ وژن اڈیشہ سمیت پورے ملک میں روزگار پیدا کر سکتا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

#اڈیشہ #میں #نوین #پٹنائک #اور #نریندر #مودی #کی #شراکت #والی #حکومت #جس #سے #کانگریس #پارٹی #لڑ #رہی #ہے #راہل #گاندھی