ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے گانے ’شمبھو‘ کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
ہندو مت کے گیت کو گانے کیلئے اکشے کمار کا ساتھ سدھیر یدھونشی اور وکرم منٹروز نے دیا ہے اور اسے ٹائم میوزک کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔
’شمبھو‘ کو ہندو تہوار ’مہا شیواتری‘ سے ٹھیک ایک ماہ قبل ریلیز کیا گیا ہے تاکہ تہوار کے دوران لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔
Our divine tribute, #Shambhu, is here for all to experience!
#ShambhuOutNow –>https://t.co/1hYf0QERmt pic.twitter.com/qOyr4Hfsdd
— Akshay Kumar (@akshaykumar) February 5, 2024
نئے گانے میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ اس میں توانائی سے بھرپور پرفارمنس نے اسے زیادہ پرزور بنا دیا ہے۔
دوسری جانب نے اکشے کمار نے گانے کی ریلیز پر کہا ہے کہ ’شمبھو‘ ان کے دل کی گہرائیوں میں ایک لمبے عرصے سے موجود تھا، جسے اب زبان ملی ہے۔
#اکشے #کمار #نے #گانے #شمبھو #کے #ساتھ #گلوکاری #کے #میدان #میں #قدم #رکھ #دیا