تہران(یو این آئی): ایران نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملوں کےذریعہ یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور یہ انتہائی بے باکی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے تشویشناک خطرہ کو ظاہرکرتا ہے۔
علاقائی ممالک پر امریکہ اور برطانیہ کے فوجی حملے خطے میں اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لیے عسکریت پسندی کا سہارا لینے کے ان کے غلط انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے مختلف شہروں میں حوثیوں کے خلاف مشترکہ حملے کیے تھے، جس کے بارے میں امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی مال بردار جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کا ردعمل ہے۔
گزشتہ ماہ سے، امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے جواب میں یمن میں اس گروپ کے اہداف پر حملے شروع کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: مالدیپ 2024 میں 20 لاکھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے پرعزم
دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد غزہ پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں کو روکنا اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS
#ایران #نے #حوثیوں #کے #خلاف #امریکہ #اور #برطانیہ #کے #حملوں #کی #مذمت #کی