0

ایلوش یادو نے کیا پارٹی میں سانپ اور سانپوں کے زہر کی سپلائی کا اعتراف جرم

نیوز پورٹل ’آج تک‘کے مطابق ایلوش یادو نے اعتراف کیا ہے کہ نومبر میں گرفتار ملزم سے اس کا رابطہ اور واقفیت تھی۔ نوئیڈا پولیس نے 17 مارچ کی شام ایلوش کو گرفتار کیا تھا۔ کچھ مہینے پہلے اسے ایک ریو پارٹی میں اپنے دوستوں کے ساتھ نایاب سانپ گلے میں ڈال کر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوئیڈا پولس نے ایلوش یادو کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 29 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس قانون کے تحت کارروائی اس وقت کی جاتی ہے جب منشیات سے متعلق کوئی سازش میں ملوث ہو یا معاملہ منشیات کی خرید و فروخت سے متعلق ہو۔ اس قانون کے تحت سزا پانے والوں کے لیے ضمانت حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

#ایلوش #یادو #نے #کیا #پارٹی #میں #سانپ #اور #سانپوں #کے #زہر #کی #سپلائی #کا #اعتراف #جرم