0

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، حکومت سازی پر گفتگو

  • February 11, 2024

ملاقات میں شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی

ملاقات میں شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی

رائیونڈ: ایم کیو ایم وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

‏متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد رائیونڈ پہنچ گیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم قائدین وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔


#ایم #کیو #ایم #وفد #کی #نواز #شریف #سے #ملاقات #حکومت #سازی #پر #گفتگو