0

این اے 19 صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کامیاب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے این اے 19 صوابی سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میدان مار لیا ہے۔

یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

اسد قیصر نے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے فضل علی 45 ہزار 567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

Comments


#این #اے #صوابی #سے #سابق #اسپیکر #قومی #اسمبلی #اسد #قیصر #کامیاب