سبزیوں کا استعمال بہت سے امراض سے بچاؤ کیلئے بے حد مفید ہے ان میں ایک کدو بھی ہے جسے نہ صرف گھروں میں پکوان کے طور پر شوق سے بنایا جاتا ہے بلکہ اس کے بیج بھی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں۔
کدو کے بیج متعدد بیماریوں میں مفید ہیں کیونکہ اس میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جیسے صحت مند چکنائی اور فائبر وغیرہ، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔
دوسری جانب کدو کے بیجوں میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے جسم سے برے کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل و دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار اور مؤثر ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ایس ایف جیلانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کدو کو ویسے تو سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ماہر نباتات کے نزدیک یہ ایک پھل ہے اس کے بیجوں میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، وٹامن کے، فاسفورس، مینگنیز، میگنیشیم، آئرن، زنک، کاپر، وٹامن بی 2ٹو اور پوٹاشیم جیسی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔
ان خواص کی وجہ سے کدو کے بیجوں کو عام طور پر کھیر اور لڈو جیسے کئی میٹھے پکوانوں میں بھی ڈال کر کھایا جاتا ہے۔
معدے کیلئے مفید
انسانی صحت کے لیے فائبر ایک اہم جز ہے جو معدے کے نظام کو بہتر بنا کر اسے مزید فعال کر دیتا ہے اور آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کدو کے چھلکے میں الکحل میں حل نہ ہونے والے پولی سیکرائڈز موجود ہوتے ہیں جو بائل ایسڈ (معدے کی رطوبت) کو کم کرتے ہیں اور گٹ مائیکرو بائیوٹا کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
ان میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت مند رہنے کے لئے کم ازکم 8ملی گرام زنک ضرور کھانا چاہیے جبکہ ایک کپ کدو کے بیج کھانے سے آپ کو بآسانی 6.59ملی گرام زنک مہیا ہوگا جو کہ ایک صحت مند زندگی کا آغاز ہوگا۔
آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے
آنکھوں کی صحت کے لیے مددگار وٹامن اے، کیروٹینائیڈز، لیوٹین Lutein اور زیکسینتھین zeaxanthin کدو میں بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ سب ہی اجزا آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتے ہیں اور بینائی کمزور ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
نسخہ بنانے کا طریقہ :
کدو کے بیجوں کا روزانہ استعمال آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
٭ ایک مٹھی کدو کے بیجوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کیجیے، ان کو بلینڈر میں ڈالیں، ایک کپ سادہ پانی، آدھا چمچ ادرک کا پسا ہوا پاؤڈر اور ایک چوتھائی چمچ ہلدی ڈال کر اس کا رس تیار کریں۔ اب اس کو چھان کر روزانہ ایک کپ نہارمنہ پی لیں۔
Comments
#ایک #مٹھی #کدو #کے #بیج #اور #حیرت #انگیز #فوائد