0

ای ڈی کے منی لانڈرنگ مقدمہ کے خلاف سمیر وانکھیڑے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع، انتقامی کارروائی قرار دیا

  • February 11, 2024

اپنی عرضداشت میں آئی آر ایس افسر وانکھیڑے نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈی نے ان کے خلاف جو مقدمہ قائم کیا ہے وہ دراصل ان کی جانب سے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیانیشور سنگھ کے خلاف دائر کردہ شکایت کا ’’جوابی دھماکہ‘‘ اور انتقامی کاروائی ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ای ڈی کو اس وقت تک جانچ کرنے سے روکا جائے جب تک کہ ہائی کورٹ ان کی ایک اور درخواست کا فیصلہ نہیں کرتی جس میں انہو نے سی بی آئی کے ذریعہ ان کے خلاف درج کیس کو چیلنج کیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے کی عرضداشت پر ١۵ فروری کو جسٹس پی ڈی نائک اور این آر بورکر کی ڈویژن بنچ کے وبرو سماعت متوقع ہے۔

#ای #ڈی #کے #منی #لانڈرنگ #مقدمہ #کے #خلاف #سمیر #وانکھیڑے #بمبئی #ہائی #کورٹ #سے #رجوع #انتقامی #کارروائی #قرار #دیا