بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر بم سے حمل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، سیاسی جماعت کے نور احمد کے الیکشن کیمپ پر حملہ ہوا۔
دو روز قبل کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی دفتر سے تھوڑے فاصلے پر دھماکا ہوا تھا۔
متعلقہ: کراچی میں دو سیاسی جماعتوں میں مبینہ تصادم سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
دھماکا منگوچر میں سڑک کنارے ہوا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر منگوچر کے مطابق دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ ماہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود رہا۔
واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ پولیس نے بتایا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
Comments
#بلوچستان #میں #پیپلز #پارٹی #کے #انتخابی #کیمپ #پر #حملہ