0

بھارتی گلوکارآدتیہ نارائن کا کنسرٹ میں مداح پر حملہ، موبائل چھین کر پھینک دیا

  • February 12, 2024

آدتیہ نارائن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے : فوٹو : اسکرین گریب

آدتیہ نارائن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے : فوٹو : اسکرین گریب

چھتیس گڑھ: بالی ووڈ کو لاتعداد خوبصورت گیت دینے والے نامور گلوکار اُدت نارائن کے بیٹے گلوکار آدتیہ نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح پر مائیک سے حملہ کیا اور پھر موبائل چھین کر دور پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریاست چھتیس گڑھ کے ایک کالج میں گلوکار آدتیہ نارائن کا کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر گلوکار کے مداح غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آدتیہ نارائن شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈان’ کا گانا ‘آج کی رات’ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، گلوکار اسٹیج پر چلتے ہوئے اچانک رُک جاتے ہیں اور سامعین میں موجود ایک مداح کی طرف دیکھتے ہیں، پہلے اُس مداح پر مائیک سے حملہ کرتے ہیں اور پھر مداح کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر دور پھینک دیتے ہیں۔

اگرچہ، یہ واضح نہیں ہے کہ آدتیہ نارائن نے کنسرٹ میں موجود مداح پر غصہ کیوں کیا لیکن اُن کی یہ ویڈیو دیکھ کر مداح غصے سے بھڑک اُٹھے ہیں۔

مداحوں نے گلوکار آدتیہ نارائن کے اس رویے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آدتیہ نارائن بالی ووڈ کے معروف گلوکار ادت نارائن کے بیٹے ہیں، انہوں نے ‘دل بیچارا’ اور ‘رام لیلا’ جیسی مشہور فلموں کے لیے گلوکاری کی ہے، انہوں نے آخری بار رنبیر کپور کی فلم ‘شمشیرہ’ کے لیے گانا ‘جی حضور’ گایا تھا۔


#بھارتی #گلوکارادتیہ #نارائن #کا #کنسرٹ #میں #مداح #پر #حملہ #موبائل #چھین #کر #پھینک #دیا