0

بھارت میں بھائی نے چھوٹی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ضلع کاسگنج کے رہائشی ملزم کو بہن کے ساتھ جنسی زیادتی اور بعد میں اسے قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ 3 فروری کی شب اُس وقت پیش آیا جب ملزم اور اس کی بہن گھر میں اکیلے تھے اور ان کے والدین کسی رشتے دار کے گھر گئے تھے۔

حکام کے مطابق ملزم اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ کر رہا تھا اور بعد میں اس نے بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی، ملزم نے مقتولہ کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تاکہ وہ کسی کو اس بارے میں نہ بتا سکے۔

4 فروری کے روز ملزم کے خلاف رشتے دار کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم کیا، اس نے بتایا کہ وہ فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا جس میں فحش فلمیں دیکھنے کے ثبوت ملے۔

Comments


#بھارت #میں #بھائی #نے #چھوٹی #بہن #کو #زیادتی #کے #بعد #قتل #کر #دیا