0

بہار کے سپول میں پل کا گارڈر گرنے سے حادثہ، ایک کی موت، کئی مزدوروں کے دبنے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق یہ پل سپول کے باکور میں بنایا جا رہا ہے۔ پل کا گارڈر گرنے کے بعد کمپنی کے تمام لوگ فرار ہو گئے۔ معلومات کے مطابق اس پل کا کام ٹرانس ریل کمپنی کر رہی ہے۔ یہاں 10.5 کلومیٹر کا پل ہے جو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ سپول کے باکور سے مدھوبنی کے بھیجا تک پل تعمیر کیا جائے گا۔

اس واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔

#بہار #کے #سپول #میں #پل #کا #گارڈر #گرنے #سے #حادثہ #ایک #کی #موت #کئی #مزدوروں #کے #دبنے #کا #خدشہ