0

بیریکیڈ توڑتے ہوئے کسان دہلی میں داخل، زبردست ٹریفک جام کا نظارہ، پولیس سیکورٹی سخت

اس ضمن میں پہلے ہی نوئیڈا پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی تھی، جس میں مسافروں کو کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر نوئیڈا اور دہلی میں ٹریفک کے متعدد راستوں میں تبدیلی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ دوپہر ایک بجے تک نوئیڈا کے گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے، ڈی این ڈی لوپ، کالندی کنج پل، دلت پریرنا استھل کے اطراف اٹّا چوک اور نوئیڈا میں رجنی گندھا چوک پر زبر دست ٹریفک جام دیکھا گیا۔ ایسی ہی صورت حال گریٹر نوئیڈا کے پری چوک پر بھی دیکھی گئی۔

#بیریکیڈ #توڑتے #ہوئے #کسان #دہلی #میں #داخل #زبردست #ٹریفک #جام #کا #نظارہ #پولیس #سیکورٹی #سخت