0

ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا فہرست میں مشہور صحافی ساگریکا گھوش کا نام شامل، ندیم الحق تیسری مرتبہ جائیں گے ایوان بالا

  • February 11, 2024

اس مرتبہ محمد ندیم الحق کے علاوہ کسی بھی رخصت پذیر راجیہ سبھا ممبر کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ندیم الحق ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ راجیہ کے لیے منتخب ہوں گے۔ دیگر تین امیدواروں میں سابق ایم پی سشمیتا دیو، سابق ایم پی متوا مہاسنگھ سنگھاپتی ممتابالا ٹھاکر اور صحافی ساگریکا گھوش شامل ہیں۔

جنوبی 24 پرگنہ ضلع (صدر) ترنمول کے صدر سبھاشیس چکرورتی، ابیررنجن بسواس اور شانتنو سین کو دوسری مرتبہ امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ اس مرتبہ راجیہ سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس چار سیٹوں پر جیت حاصل کر سکتی ہے۔

#ترنمول #کانگریس #کی #راجیہ #سبھا #فہرست #میں #مشہور #صحافی #ساگریکا #گھوش #کا #نام #شامل #ندیم #الحق #تیسری #مرتبہ #جائیں #گے #ایوان #بالا