اس موقع پر وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بے گھر غریبوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب مرحلہ وار پورا ہوگا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مرحلہ وار طریقے سے فنڈز جاری کرنے کے لئے قواعد و ضوابط تیار کریں اور استفادہ کنندگان کو ملنے والے فنڈز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت رہنما اصول بنائے جائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جو لوگ اپنے پلاٹوں پر گھر بنا رہے ہیں ان کے لیے گھر کے مختلف ماڈلز اور ڈیزائن دستیاب کرائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ گھر کی تعمیر کی نگرانی کی ذمہ داری ضلع کلکٹرس کی نگرانی میں مختلف محکموں میں انجینئرنگ ونگز کو سونپیں۔
#تلنگانہ #حکومت #مارچ #سے #اندراما #ہاوسنگ #اسکیم #کا #آغاز #کرے #گی