واضح رہے کہ تملسائی سندرراجن کو نومبر 2019 میں تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد فروری 2021 میں انھیں پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی تھی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تملسائی سندرراجن اس بار بی جے پی کے ٹکٹ پر تمل ناڈوں سے لوک سبھا انتخاب لڑ سکتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی انھیں ڈی ایم کے لیڈر کنی موژی کے خلاف بھی اتار سکتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں تملسائی نے کنی موژی کے خلاف ہی قسمت آزمائی کی تھی، لیکن انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2009 میں تملسائی چنئی (شمال) سیٹ سے امیدوار رہی تھیں، اور تب ڈی ایم کے لیڈر ٹی کے ایس ایلنگووَن سے انھیں شکست ملی تھی۔
#تلنگانہ #کی #گورنر #تملسائی #سندرراجن #نے #دیا #استعفی #پڈوچیری #کے #لیفٹیننٹ #گورنر #عہدہ #سے #بھی #مستعفی