ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف زرداری کو صدرِ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور صدرِ مملکت کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں امید ہے آپ کے دور میں پاک ترکیہ کے عوام کی خوشحالی کیلئے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہےگی جو خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کےلئے دعاگو ہوں۔
قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف زرداری کو دوسری بار پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
چینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاک چین دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، دونوں ملک اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔
Comments
#ترک #صدر #کی #اصف #زرداری #کو #مبارکباد #نیک #تمناوں #کا #اظہار