0

تیز رفتار کار افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

مکہ مکرمہ: تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ریسکیو نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے ریسیکو حکام نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر سے مکہ اور مدینہ آنے والے مسلمانوں کے لیے دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں ان کی مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

ماہ صیام میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ کا رخ کرتی ہے جبکہ روزہ داروں کے لیے خصوصی افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔

Comments


#تیز #رفتار #کار #افطار #دسترخوان #پر #چڑھ #گئی #ایک #شخص #جاں #بحق