0

جسپریت بمراہ بنے نمبر 1 ٹیسٹ گیندباز، تینوں فارمیٹ میں نمبر 1 رینکنگ حاصل کرنے کا قائم کیا عالمی ریکارڈ

جسپریت بمراہ ہندوستان کے پہلے تیز گیندباز ہیں جنھوں نے گیندبازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز کے دو میچوں میں 9 وکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

<div class="paragraphs"><p>انگلینڈ کا آخری وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے جسپریت بمراہ، تصویر @BCCI</p></div>

انگلینڈ کا آخری وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے جسپریت بمراہ، تصویر @BCCI

user

جسپریت بمراہ نے آج کرکٹ تاریخ میں وہ مقام حاصل کر لیا، جو اب تک کسی بھی گیندباز کو حاصل نہیں ہوا۔ انھوں نے آج گیندبازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کر لیا، لیکن یہ عالمی ریکارڈ نہیں ہے۔ عالمی ریکارڈ یہ ہے کہ اب وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر 1 گیندباز کی رینکنگ حاصل کرنے والے گیندباز بن چکے ہیں، اور ایسا کسی بھی کھلاڑی نے اب تک نہیں کیا تھا۔ جی ہاں، بمراہ وَنڈے اور ٹی-20 کرکٹ میں نمبر 1 گیندباز کا تاج حاصل کر چکے ہیں اور ٹیسٹ میں وہ کبھی نمبر 1 گیندباز نہیں بن سکے تھے، لیکن آج یہ کامیابی بھی انھیں مل گئی۔

انگلینڈ کے خلاف جب ہندوستان کی ٹیسٹ سیریز شروع ہوئی تھی تو جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھا مقام حاصل تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں بمراہ کو 6 وکٹ حاصل ہوئے اور دوسرے ٹیسٹ میں انھوں نے 9 وکٹ لے کر تین اہم گیندبازوں کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ انھوں نے روی چندرن اشون، کگیسو رباڈا اور پیٹ کمنس کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نمبر 1 کی کرسی حاصل کی ہے۔ بمراہ نے اس کے ساتھ ہی مزید ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ وہ ہندوستان کے پہلے تیز گیندباز بن گئے ہیں جنھوں نے گیندبازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے اسپن گیندباز ہی اس مقام تک پہنچ سکے تھے۔

قابل قدر بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ نے ہندوستان کی پچوں پر بہترین کارکردگی انجام دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ عام طور پر ہندوستانی پچ اسپن گیندبازوں کو مدد کرتے ہیں، لیکن بمراہ نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے حیدر آباد اور وشاکھاپٹنم کی پچوں پر اپنی گیندبازی سے انگریز بلے بازوں کو پریشان کیا۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹ لینے کے لیے بمراہ کو پلیئر آف دی میچ کا بھی ایوارڈ دیا گیا، حالانکہ یشسوی جیسوال نے پہلی اننگ میں ڈبل سنچری لگائی تھی۔ اس سے ظاہر ہے کہ پچ تیز گیندبازی کے لیے معقول نہیں تھی، پھر بھی بمراہ بلے بازوں کے لیے خطرناک ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ کا اب تک کا کیریر بہت شاندار رہا ہے۔ یہ کھلاڑی صرف 34 میچوں میں 155 وکٹ لے چکا ہے۔ ان کی گیندبازی اوسط صرف 20.19 ہے۔ جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ ہر جگہ ٹیسٹ میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کھلاڑی نے ہندوستان کی پچوں پر 6 میچ میں 29 وکٹ حاصل کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بمراہ کا اپنا ایک الگ کلاس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;


#جسپریت #بمراہ #بنے #نمبر #ٹیسٹ #گیندباز #تینوں #فارمیٹ #میں #نمبر #رینکنگ #حاصل #کرنے #کا #قائم #کیا #عالمی #ریکارڈ