0

حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹاکر کی خواہش پوری کردی

یاسر عمار ٹک ٹاک پر حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرکے مشہور ہوئے تھے : فوٹو : انسٹاگرام

یاسر عمار ٹک ٹاک پر حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرکے مشہور ہوئے تھے : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹاکر یاسر عمار سے ملاقات کرکے اُن کی خواہش پوری کردی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرکے مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر یاسر عمار کو سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ اداکار سے غیرمعمولی مشابہت رکھتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر جب پہلی بار یاسر عمار کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین اُنہیں حمزہ علی عباسی سمجھ بیٹھے تھے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اداکار کے ہمشکل یا اُن کے بھائی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی چینلز نے یاسر عمار کے انٹرویوز بھی کیے تھے، ان انٹرویوز میں یاسر عمار نے حمزہ علی عباسی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور بالآخر اب اداکار نے اپنے ہمشکل کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے یاسر عمار سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔

حمزہ علی عباسی سے ملاقات کے دوران ٹک ٹاکر یاسر عمار نے اُنہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور بھائی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار اور ٹک ٹاکر کی ویڈیوز دیکھ کر اُنہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ دونوں جڑواں ہیں۔


#حمزہ #علی #عباسی #نے #اپنے #ہمشکل #ٹک #ٹاکر #کی #خواہش #پوری #کردی