آسٹریلیا میں خاتون رپورٹر نے براہ راست نشریات کے دوران خود کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی خاتون رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران خود کو تھپڑ مار رہی ہیں لیکن یہ سب کچھ ایک مچھر کی وجہ سے ہوا ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کے ٹوڈے شو کی رپورٹر اینڈریا کروتھرز برسبین میں حالیہ سیلاب کی صورتحال پر رپورٹنگ کر رہی تھیں، جب وہ آن ایئر تھی تو مچھر ان کی ناک پر آکر بیٹھ گیا جسے انہوں نے دور کرنے کی کوشش کی تاہم پھر انہوں نے مچھر کو مارنے کے لیے اپنے منہ پر ہی تھپڑ مار لیا۔
خاتون خود کو تھپڑ مارنے کے بعد کیمرے سے دور چلی گئیں اور اسٹوڈیو میں بیٹھے دیگر اینکرز بے ساختہ مسکرا دیے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
Comments
#خاتون #رپورٹر #نے #خود #کو #تھپڑ #دے #مارا #ویڈیو #وائرل