0

خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے پہلے حتمی نتیجے کا اعلان کردیا—فوٹو: اسکرین گریب

ترجمان الیکشن کمیشن نے پہلے حتمی نتیجے کا اعلان کردیا—فوٹو: اسکرین گریب

ترجمان الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پہلے غیرسرکاری مگر حتمی نتیجے کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں اس وقت دو حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی کے- 76 پشاور 5 میں آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے جہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 433 ہے جبکہ 37.62 کی شرح سے 49 ہزار 825 ووٹ ڈالے گئے، اور انہوں نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کیے اور یوں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی لیکن غیرسرکاری دوسرا نتیجہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-6 سوات 4 سے موصول ہوا ہے جہاں سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسف زئی 25 ہزار 330 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔

نتائج میں تاخیر سے متعلق صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج جوں جوں آتے جائیں گے، اس سے آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا نظام کام کر رہا ہے اور یہ نتائج اسی نظام سے حاصل کرلیے گئے ہیں اور تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔


#خیبرپختونخوا #اسمبلی #کے #دو #حلقوں #سے #آزاد #امیدوار #کامیاب #ہوگئے #ہیں #ترجمان #الیکشن #کمیشن