0

دوست کو گھر آنے سے کیوں روکا؟ سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

  • February 18, 2024

بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کرنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں ماں نے بیٹے کو گرل فرینڈ کو گھر لانے سے منع کیا تو اس نے طیش میں آکر ماں کی جان لے لی۔

پولیس نے ملزم راونک کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتولہ کی شناخت نندا مورے کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعہ بھوپال شہر کے شبری نگر علاقے میں پیش آیا، پوچھ گچھ کے دوران راونک کوئی ٹھوس جواب نہیں دے رہا تھا جس سے شبہ ہوا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم سے دوبارہ پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے روز گرل فرینڈ کو گھر لانا چاہتا تھا لیکن ماں نے انکار کیا تو جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ راونک نے ماں کو دھکا دیا وہ فرش پر گر گئیں ان کے چہرے پر زخم آئے، خاتون نے اٹھ کر بیٹے کو تھپڑا مارا تو اس نے کپڑے سے گلا دبا کر ماں کی جان لے لی۔

Comments


#دوست #کو #گھر #انے #سے #کیوں #روکا #سفاک #بیٹے #نے #ماں #کو #قتل #کردیا