0

دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر۔۔۔۔۔ایشا دیول نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنی کتاب میں شوہر بھرت تکھتانی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا تھا جسے اب بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے چار برس قبل اپنی تصنیف میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر بھرت تکھتانی دوسری بیٹی کی ولادت کے بعد سے بے اعتنائی کی شکایت کرتے اور سمجھتے کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جس پر وہ ناراض بھی تھے۔

ایشا نے 2020 میں اپنی کتاب بعنوان “اماں میا، اسٹوریز، ایڈوائس اینڈ ریسیپیز فرام ون مدر ٹو این ادر”، میں اپنے شوہر کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ بھرت خود کو دوسری بیٹی کی ولادت کے بعد سے نظر انداز شدہ سمجھنے لگے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ انہیں زیادہ توجہ نہیں دے رہی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میرا زیادہ وقت رادھیا کے پلے اسکول اور میرایا کی فیڈنگ پر سرف ہوجاتا تھا۔

ایشا دیول کا کہنا تھا کہ میں کتاب لکھنے کے ساتھ پروڈکشن میٹنگز بھی کیا کرتی تھی، جس پر شوہر شکایت کرنے لگے، مجھے بھی اپنی کوتاہی کا احساس تھا اور مجھے یاد ہے کہ وہ ٹوتھ برش مانگتے یا انکی شرٹ استری کرنا بھول جاتی اور جب دفتر جاتے تو یہ چیک نہیں کرتی کہ انہیں کیا لنچ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں دونوں نے اقرار کیا کہ ان کی شادی ختم ہوچکی ہے۔ اس بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تکھتانی کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

Comments


#دوسری #بیٹی #کی #پیدائش #کے #بعد #شوہرایشا #دیول #نے #کیا #کہا