0

دہلی ہائی کورٹ کا نیوز کلِک کے ایچ آر ہیڈ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

گزشتہ سال 22 دسمبر کو عدالت نے دہلی پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 60 دن کا وقت دیا تھا، لیکن پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مزید تین ماہ کا وقت مانگا۔ پولیس نے اس درخواست میں دستاویزات اور شواہد کی نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی تحقیق کے سلسلے میں پولیس کو دہلی سے باہر مختلف مقامات پر جانے کی ضرورت ہے اور  اس کی وجہ سے تحقیقات مکمل کرنے مزید وقت صرف ہوگا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس معاملے میں یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت 17 اگست 2023 کو نیوز کلک کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز کی اگست 2023 کی ایک رپورٹ میں نیوز کِلک پر مبینہ طور پر چینی موقف کی تشہیر کرنے کے لیے امریکی کروڑپتی نیول رائے سنگھم سے جڑے نیٹ ورک کے ذریعے مالی اعانت حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

#دہلی #ہائی #کورٹ #کا #نیوز #کلک #کے #ایچ #ار #ہیڈ #کی #درخواست #ضمانت #پر #فیصلہ #محفوظ