0

رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں

 گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی ا؛ فوٹو: فائل

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی ا؛ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے رمضان المبارک میں توقع سے زیادہ معتمرین اور عبادت گزاروں کی آمد کے پیش نظر عمرے کی ادائیگی کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک  میں عمرے کی ادائیگی کے خواہش مندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب ان مبارک ایّام میں دوسری بار عمرہ کی ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس نئی عمرہ پالیسی کے تحت اب عمرہ کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن نُسوک میں ایک ہی شخص کی دوسری بار عمرہ کرنے کے لیے اجازت نامے کی درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سعودی حکومت نے عمرے کی ویزے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ماہ مبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے اس سے مقدس مساجد میں غیر ضروری بھیڑ نہیں ہوگی اور عبادت گزار سہولت اور آسانی کے ساتھ عبادت کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

 

 

 


#رمضان #المبارک #میں #عمرے #کی #ادائیگی #سعودی #حکومت #نے #نئی #ہدایات #جاری #کردیں