ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج میں 3 بنیادی اشیا پر شہری مزید ریلیف سے محروم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رمضان پیکچ کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہےگی جب کہ آٹےکے 10 کلو تھیلےکی قیمت 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رمضان پیکچ کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔
بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کی بجائے 5 مارچ سے ہو گا۔ نئےوزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔ نگراں کابینہ نے رمضان پیکیج 4 مارچ سےشروع کرنےکی منظوری دی تھی۔
Comments
#رمضان #پیکچ #میں #چینی #اٹا #اور #گھی #کی #قیمتیں #کم #نہ #کرنے #کا #فیصلہ