کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد چاند کی پیدائش کو 29 گھنٹے 2 منٹ ہوچکے ہوں گے، سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 15.3 ڈگری اونچا ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی 1.5 فیصد ہوگی۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج غروب ہونے کے 15 منٹ بعد چاند باآسانی دیکھا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات میں رویت ہلال کمیتی کا زونل اجلاس ہوگا جس میں زونل کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
رمضان کے چاند سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے جبکہ کراچی کے اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلفی کریں گے۔
Comments
#رمضان #کے #چاند #سے #متعلق #محکمہ #موسمیات #کا #اہم #بیان