بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے سابق دوست سے صلح کی خبروں کے ساتھ ہی شادی کا اشارہ بھی دیدیا۔
سابق مس یونیورس سشمیتا سین اور ان کے سابق بوائے فرینڈ ماڈل روہمن شال کے درمیان کشدہ تعلقات کے بعد پھر سے رشتہ استوار ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل سے بات چی میں انھوں نے روہمن کے ساتھ شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پوری دنیا سوچتی ہے کہ مجھے اس مرحلے پر شادی کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے لیکن میں ایسا نہیں سمجھتی۔
انھوں نے کہا کہ میں یہ ذکر کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں شادی کو پسند اور اس رشتے کا احترام کرتی ہوں۔
میں چند بہت اچھے لوگوں کو جانتی ہوں جو میرے شناساؤں میں سے سب سے خوبصورت جوڑں میں سے ایک ہیں۔ تاہم میں دوستی کو بھی ایک بہت بڑی چیز تصور کرتی ہوں۔
سشمیتا کا کہنا تھا کہ عزت اور دوستی بہت اہم ہے اور آزادی بہت معنی رکھتی ہے۔ اس لیے میں ان سب پر ایک واضح سوچ کی حامل ہوں۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے ماڈل روہمن شال سے 2018 میں انسٹاگرام کے ذریعے ملاقات کے بعد ڈیٹنگ شروع کی تھی، تاہم اس جوڑے نے 2021 میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔
اداکارہ کا بزنس مین للت مودی کے ساتھ بھی افیئر رہا تھا۔ رشتے میں بہتری آنے کے بعد شسمیتا اور روہمن کو متعدد پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
Comments
#سابق #دوست #سے #صلح #کی #خبروں #کیساتھ #ہی #سشمیتا #نے #شادی #کا #اشارہ #دیدیا