0

سرفراز کی بلے بازی سے خوش ہو کر آنند مہندرا نے کر دیا بڑا اعلان

  • February 16, 2024

سرفراز کی بلے بازی سے خوش ہو کر آنند مہندا نے کر دیا بڑا اعلان
سرفراز کی بلے بازی سے خوش ہو کر آنند مہندا نے کر دیا بڑا اعلان

نئی دہلی: اس وقت کرکٹر سرفراز خان کی بلے بازی کی پوری دنیا مداح بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ایک اور نام مہندرا گروپ کے مالک آنند مہندرا بھی شامل ہو گئے۔ آنند مہندرا نے بھی سرفراز کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کر کے بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے سرفراز کو ہمت کی داد دی اور ساتھ ہی سرفراز کے والد نوشاد خان کے لئے تھار گاڑی تحفہ میں دینے کی بات کہی۔

“ہمت نہیں چھوڑنا، بس!” مشکل کام. بہادری. صبر۔ ایک باپ کے لیے اس سے بہتر معیار اور کیا ہو سکتا ہے کہ وہ بچے میں تحریک پیدا کرے؟ ایک آئیڈیل والدین ہونے کے ناطے یہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہوگی اگر نوشاد خان تھار کا تحفہ قبول کریں۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پوتن نے شہریوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی

معلوم ہوکہ سرفراز نے ڈیبیو میچ میں 66 گیندوں پر 62 رنز بھی بنائے تاہم رویندر جڈیجہ کی غلط فہمی کے باعث رن آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز نے سال بہ سال ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی رنز بنائے لیکن وشاکھاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی انہیں پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا۔


سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS

Previous articleروسی صدر پوتن نے شہریوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی
SNB Newsroom


#سرفراز #کی #بلے #بازی #سے #خوش #ہو #کر #انند #مہندرا #نے #کر #دیا #بڑا #اعلان