سرینگر (جموں کشمیر): مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کے مطابق جموں و کشمیر میں پرامن فضا ہے، وہاں اب شدت پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں لیکن وزیر اعظم مودی کا یہ دعویُ کھوکھلا ثابت ہو رہاہے۔
بدھ کے روز سرینگر کے شہید گنج علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر مقامی شہری کو گولی مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک اور شہری زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی ہند گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں مورتیاں رکھ کر پوجا کی سہولت فراہم کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے
ایک مقامی خبر رساں ادارے نے متوفی کی شناخت ریاست پنجاب کے امرتسر شہر کے رہائشی 31سالہ امرت پال سنگھ کے طور پر کی ہے، تاہم حکام نے ابھی تک زخمی یا ہلاک ہوئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS
#سرینگر #میں #پنجاب #کی #رہائیشی #کی #گولی #مار #کر #قتل