0

سری نگر میں ملی ٹنٹ حملہ، غیر مقامی شہری سمیت دو افراد ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا روہت ماشی ولد پریم ماشی بھی جمعرات کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری ، بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

#سری #نگر #میں #ملی #ٹنٹ #حملہ #غیر #مقامی #شہری #سمیت #دو #افراد #ہلاک