0

’سزا یافتہ شخص چلا رہا تھا پٹاخہ فیکٹری‘، کانگریس نے بنائی جانچ کمیٹی

کے کے مشرا نے اس حادثہ کو بھی گزشتہ سالوں میں قبائلی اکثریت پیٹلاود میں ہوئے خوفناک دھماکہ کے برابر بتایا اور کہا کہ اس وقت بھی حکومت کے مکھیا شیوراج سنگھ چوہان نے نشان زد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کای تھا جو کہ پورا نہیں ہو سکا اور 100 سے زائد بے قصوروں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، لیکن قصوروار پاک بتا دیے گئے۔ کیا اس حادثہ کی بھی ایمانداری سے جانچ ہوگی؟ اس درمیان پٹاخہ فیکٹری حادثہ کے حقائق کی جانچ کے لیے مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر جیتو پٹواری کی ہدایت پر ریاستی کانگریس نے ایک جانچ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی اپنی جانچ مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پارٹی کے سامنے پیش کرے گی۔

#سزا #یافتہ #شخص #چلا #رہا #تھا #پٹاخہ #فیکٹری #کانگریس #نے #بنائی #جانچ #کمیٹی