ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ فلم ’میں ہوں ناں‘ میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان کردار ادا کریں گے۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی کوئی فلم بنائیں گی تو اداکارہ اس کا حصہ بنیں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب فرح خان نے ان سے معاہدہ پر دستخط کرائے تو انہوں نے فرح خان سے کاسٹ کے متعلق نہیں پوچھا اور نہ ہی فرح نے انہیں بتایا۔
سشمیتا سین کے مطابق جب وہ فلم کے سیٹ پر پہنچی تو وہاں شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران ہوگئیں اور پوچھا کہ وہ یہاں کیا کررہے ہیں۔
فرح خان نے اداکارہ کو بتایا شاہ رخ خان خود حیران ہیں کہ سشمیتا یہاں کیا کررہی ہیں، دونوں اداکار فلم میں ایک دوسرے کی شمولیت کے حوالے سے لاعلم تھے۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین حال ہی میں ایک کرائم ڈرامہ ویب سیریز ’آریا‘ کے تیسرے سیزن میں نظر آئی تھیں۔
#سشمیتا #سین #کا #فلم #میں #ہوں #ناں #میں #شاہ #رخ #خان #کے #ساتھ #کام #پر #نیا #انکشاف