0

سندیش خالی واقعہ پر قومی درج فہرست ذات کمیشن نے اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ مرمو کو سونپی

  • February 16, 2024

بہرحال، قومی درج فہرست ذات کمیشن کے جس وفد نے سندیش خالی کا دورہ کیا، اس میں ارون ہلدر، سبھاش رام ناتھ پاردی اور ڈاکٹر انجو بالا شامل ہیں۔ کمیشن کے اراکین نے سندیش خالی میں متاثرین سے ملاقات کی اور ان پر ہوئے مبینہ مظالم کی جانکاری حاصل کی۔ نمائندہ وفد میں شامل ڈاکٹر انجو بالا نے متاثرین کے کنبہ سے بات کرنے کے بعد ریاستی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ سندیش خالی میں صدر راج نافذ کیا جائے تاکہ لوگ محفوظ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نہیں چاہتیں کہ کچھ بھی سچائی باہر آئے۔ خواتین کے خلاف ہوئے مظالم کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی ہے۔ ملک انھیں معاف نہیں کرے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندیش خالی میں صدر راج نافذ کیا جائے۔‘‘

#سندیش #خالی #واقعہ #پر #قومی #درج #فہرست #ذات #کمیشن #نے #اپنی #رپورٹ #صدر #جمہوریہ #مرمو #کو #سونپی