دبئی: زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے آئی پی ایل کوپی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دے دیا۔
زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بھی آئی پی ایل کی چکا چوند کا شکار ہوگئے، انھوں نے انڈین لیگ کو دنیا کا سب سے بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے پی ایس ایل سے بھی کہیں بہتر قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئرش پلیئرز سے الجھنا سکندر رضا کو مہنگا پڑگیا، 2 میچزسے معطل
آنے والے سیزن کیلیے ان کی خدمات پنجاب کنگز نے حاصل کی ہیں، ان دنوں وہ آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
سکندر رضا نے کہا کہ آئی ایل اور اس کے بعد پی ایس ایل سے مجھے آئی پی ایل کی تیاری کا بہتر موقع میسر آئے گا، انڈین لیگ اس دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ ہے، شائقین کے جوش و خروش میں یہ سب سے آگے اور پی ایس ایل اس کے قریب ہے۔
#سکندر #رضا #نے #ائی #پی #ایل #کو #پی #ایس #ایل #سے #بہت #بہتر #قرار #دے #دیا